ابنا: مصر میں اخوان المسلمین نے کل جمعے کو احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔ اخوان المسلمین کا کہناہے کہ عوام کے انقلاب کے اھداف کے حصول کے لئے مظاہروں کی کال دی گئي ہے۔ اخوان المسلمین کے رہنما عصام العریان نے کہا ہے کہ عوام کے دوبارہ سڑکوں پر نکلنے سے یہ ظاہر ہوجائے گا کہ ملت مصر فوج کی حکومت کی مخالف ہے۔ واضح رہے مصری فوج نے تین جولائي کو صدر مرسی کو معزول کرکے اقتدار اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آج ہزاروں افراد نے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے خلاف مظاہرے کئےہیں۔ تحریک جوانان مصر نے آج قاہرہ میں مظاہرے کرکے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی رہائی مذمت کی۔ گذشتہ روز شہر اسکندریہ میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے محمد مرسی کی حمایت میں نعرے لگائے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اگست 2013 - 19:30
News ID: 457118
مصر میں اخوان المسلمین نے کل جمعے کو احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔